Aaj Logo

شائع 28 اگست 2023 12:31pm

پی آئی اے کا اُڑان بھرنے کیلئے حکومت سے 23 ارب روپے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اُڑان بھرنے کے لیے نگراں حکومت سے 23 ارب روپے کا مطابہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت قومی ایئر لائنز کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج مانگے جانے پر سٹپٹا گئی اور مینجمنٹ کو قابل عمل پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اے مینجمنٹ نے نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کر کے اپنا مطالبہ سامنے رکھا۔

پبلک سیکٹر میں نقصانات کرنے میں پی آئی اے کی پرواز سب سے اوپر ہے، ہر آنے والی حکومت قومی ائیر لائن کو بچانے کے لئے بجٹ میں رقم مختص کرتی رہی ہے۔

Read Comments