Aaj Logo

شائع 28 اگست 2023 05:37pm

ظالمانہ سسٹم برداشت نہیں، سراج الحق کا بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان

بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے اور ٹیکسز کی بھرمار کیخلاف جماعت اسلامی نے دو ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں ظالمانہ سسٹم برداشت نہیں کرینگے، یکم ستمبر کو راولپنڈی میں تاریخی جلسہ بھی ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے دو ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز ہمارے گلے کی ہڈی بن چکے ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ تمام ٹیکس معاف کرکے صارفین کو بجلی کا اصل بل بھیجا جائے، سرکاری طور پر بجلی کی مفت فراہمی بند کی جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے بجلی بم گرائے جارہے ہیں، بنگلہ دیش میں یونٹ 18، انڈیا میں 14 اور پاکستان میں 56 روپے کا ہے۔ غریب کیسے 40، 50 ہزار کا بل جمع کروائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

فاقوں سے تنگ شہری نے 15 پر کال کردی، پولیس نے راشن گھر پہنچا دیا

بجلی کے بل میں کون کون سے ٹیکس شامل ہیں

امیر جماعت اسلامی نے الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا سی سی آئی اجلاس کا بہانا بنانا کسی صورت قبول نہیں۔

Read Comments