Aaj Logo

شائع 30 اگست 2023 09:12am

ملک بھرمیں آج موسم کیسا رہے گا

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں آج کی موسمی صورتحال سے متعلق پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد، راولپندی سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اس دوران تربت، گوادر، پسنی اور اوکاڑہ میں مطلع جزوی ابر آلود ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان اورکراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کیپیشگوئی

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب میں بارش کی نویدسنادی

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بالاکوٹ اور کوہستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

Read Comments