Aaj Logo

شائع 31 اگست 2023 09:08am

شمالی کوریا کی ’زمین کو بھسم‘ کرنے والی ایٹمی جنگی مشقیں

شمالی کوریا کی جانب جنوبی کوریا کے اہداف پر ’زمین کو بھسم‘ کرنے والی جنگی مشقین اتحادیوں کی مشقوں کے ردعمل میں کرتے ہوئے دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

روئٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی پیپلز آرمی کے جنرل اسٹاف نے خبر رساں ایجنسی کودیے جانے والے بیان میں کہا کہ میزائل یونٹ نے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے اور اپنے جوہری حملے کے مشن کو درست طریقے سے انجام دیا۔

شمالی کوریا نے بدھ کے روز سمندر میں دو کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے یہ بات امریکا کی جانب سے اتحادی فضائی مشقوں کے لیے B-1B بمبار طیاروں کی تعیناتی کے چند گھنٹے بعد کہی تھی۔

جنوبی کوریا اور امریکا کی 11 دن کی مشترکہ فوجی مشقوں کے مکمل ہونے سے ایک دن پہلے یہ تجربہ کیا گیا ہے۔ جسے شمالی کوریا طویل عرصے سے جنگی مشق کے طور پر مسترد کر رہا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے منگل کو ایک مشق کا ایک حصہ دیکھا، جس میں فوج کے تمام کمانڈنگ افسران اور عملے کے حصے شامل تھے۔

Read Comments