Aaj Logo

شائع 31 اگست 2023 08:55am

بجلی بلوں میں اضافہ، درزی سلائی مشینیں لیکر سڑکوں پر نکل آئے

آزاد کشمیر کے باغ میں درزیوں نے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف دکانیں بند کر دیں سلائی مشینیں لیکر سراپا احتجاج بن گئے۔

باغ کے تاجروں، شہریوں، سول سوسائٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما بھی ٹیلرز ایسوسی ایشن کے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوئے۔

مظاہرین نے واپڈا اور بجلی بلز میں اضافے کے خلاف نعرے بازی کی اور عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے لگائے گئے احتجاجی کمیپ میں دھرنا دیا جب کہ شہریوں نے آزاد کشمیر میں صارفین کو بجلی فری دینے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ شہریوں کا کراچی، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بلوں اور اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

احتجاج کے باوجود بجلی مزید مہنگی کرنے کاامکان

بجلی پر ٹیکس کم کرکے حکومت مالی بحران سے بچ سکتیہے

ملک میں بجلی بلوں کیخلاف احتجاج، گڈز ٹرانسپورٹرز بھی مطالبات لےآئے

اسی حوالے سے تاجر ایکشن کمیٹی نے یکم ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کے تحت شہر کے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی جب کہ ٹنڈوالہ یار میں دو ستمبر کو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔

Read Comments