Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بجلی بلوں میں اضافہ، درزی سلائی مشینیں لیکر سڑکوں پر نکل آئے

آزاد کشمیر میں صارفین کو بجلی فری دینے کا مطالبہ
شائع 31 اگست 2023 08:55am
Unique protest of tailors against the increase in electricity bills - Aaj News

آزاد کشمیر کے باغ میں درزیوں نے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف دکانیں بند کر دیں سلائی مشینیں لیکر سراپا احتجاج بن گئے۔

باغ کے تاجروں، شہریوں، سول سوسائٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما بھی ٹیلرز ایسوسی ایشن کے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوئے۔

مظاہرین نے واپڈا اور بجلی بلز میں اضافے کے خلاف نعرے بازی کی اور عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے لگائے گئے احتجاجی کمیپ میں دھرنا دیا جب کہ شہریوں نے آزاد کشمیر میں صارفین کو بجلی فری دینے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ شہریوں کا کراچی، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بلوں اور اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

احتجاج کے باوجود بجلی مزید مہنگی کرنے کا امکان

بجلی پر ٹیکس کم کرکے حکومت مالی بحران سے بچ سکتی ہے

ملک میں بجلی بلوں کیخلاف احتجاج، گڈز ٹرانسپورٹرز بھی مطالبات لے آئے

اسی حوالے سے تاجر ایکشن کمیٹی نے یکم ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کے تحت شہر کے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی جب کہ ٹنڈوالہ یار میں دو ستمبر کو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔

azad kashmir

electricity bill

Bagh

Protest against electricity bills

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div