”ہائی بی پی“ یعنی بُلند فشارخون کو منظم رکھنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا، اکثریت دواؤں کے استعمال سے ہی اسے کم کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشرجسے ”ہائپرٹینشن“ بھی کہا جاتا ہے، دل کی بیماری اور فالج جیسے سنگین صحت کے مسائل کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔
لیکن طرزِ زندگی میں چند تبدیلیاں ہائی بی پی کو بغیرادویات سے کم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، باقاعدگی سے اس کی نگرانی کرنا بہت ضروری ہے۔
میٹھے کی طلب ہے؟ تو چینی کے بجائے ذرا یہ 6 مصالحے آزمائیں
دن کا آغاز لیموں پانی سے کرنے والے کیا فوائد پاتے ہیں
بلیک کافی پینے کے حیرت انگیز فوائد
ہائی بلڈ پریشروالے افراد ان عادات کو اپنا کراپنا بی پی کنٹرول کرسکتے ہیں۔
آپ جو کھاتے ہیں اس میں ردوبدل بلڈ پریشر کو کم کرنے کے سب سے مؤثر طریقوں میں سے ایک ہے۔ ڈی اے ایس ایچ (ہائی بلڈ پریشر کو روکنے کے لئے غذائی نقطہ نظر) اس کی روک تھام اور کنٹرول کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ پھلوں، سبزیوں، پروٹین، میوے، بیج اور اناج کے استعمال پر زور دیتا ہے جس میں کم سے کم پروسیسڈ گوشت، سوڈیم اور چینی ہوتی ہے۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن روزانہ 1500 ملی گرام سے کم سوڈیم ان ٹیک کی سفارش کرتا ہے۔ خاص طور پر ہائی بلڈ پریشر والے افراد کیلئے ایک دن میں 1000 ملی گرام سے کم سوڈیم کی مقدارہائی بی پی کو متوازن کرسکتی ہے۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چند پاؤنڈ کم کرنے سے بھی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ آپ کا ڈاکٹر ہی آپ کی عمراور جسم کی مطابقت کو دیکھتے ہوئے وزن کا تعین کرسکتا ہے۔
ورزش بلڈ پریشر، وزن اور اسٹریس کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ہفتے میں کم از کم 150 منٹ کی ورزش کو اپنے معمول کا حصہ بنائیں۔
جب تمباکونوشی کی جاتی ہے تو یہ بلڈ پریشرمیں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ تمباکو نوشی چھوڑنے سے آپ کے بلڈ پریشر، دل کے دورے اور فالج کے خطرات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اگر آپ دباؤ محسوس کر رہے ہیں تو اس بات کی نشاندہی کریں کہ اسٹریس کہاں سے پیدا ہو رہا ہے۔
اپنا بلڈ پریشر کم رکھنے کے لئے اپنی زندگی میں چیزوں کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کریں۔
خیال رہے کہ کچھ معاملات میں آپ کے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ادویات بھی ضروری ہوسکتی ہیں۔