Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2023 08:32am

ایشیاء کپ 2023: بھارتی ٹیم پاکستانی ’بھتیجا‘ اور ’داماد‘ سے خوفزدہ، نمٹنے کیلئے سر جوڑ لیے

پاکستان اور بھارت ایشیاء کپ 2023 کے تحت اپنا پہلا میچ 2 ستمبر کو کھیلنے والے ہیں، لیکن یہ میچ ممکنہ بارش کی وجہ سے کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

لیکن بارش سے زیادہ بھارتی ٹیم ”بھتیجے“ اور ”داماد“ سے خوفزدہ ہے۔ جو ممکنہ طور پر میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم چھ ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے سری لنکا پہنچ گئی ہے اور پاکستانی ٹیم سے نمٹنے کی پلاننگ شروع کردی ہے۔

بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے ایشیاء کپ کے 16ویں سیزن میں شاندار آغاز کیا۔

ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو پانی پینے کا موقع بھی نہ دیا، پانی کے وقفے سے پہلے ہی نیپال کی ٹیم 238 رنز سے ہار گئی۔

بابر اعظم نے نیپال کے خلاف میچ میں شاندار سنچری بھی بنائی۔

یہ بھی دیکھیں: شاہد آفریدی اورسہیل خان کی ائرپورٹ پر دلچسپ ملاقات، ویڈیو وائرل

اس صورت حال کو دیھتے ہوئے بھارتی ٹیم آنے والے ممکنہ خطرات کا جائزہ لے رہی ہے، ٹیم ”بھتیجا“ اور ”داماد“ کو خطرہ گردانتے ہوئے ان سے نمٹنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں شامل ”بھتیجا“ اور ”داماد“ سے ٹیم انڈیا کو محتاط رہنا پڑے گا۔

پاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے داماد شاہین آفریدی بھارت کو تگنی کا ناچ نچا سکتے ہیں۔

Read Comments