Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

شاہد آفریدی اورسہیل خان کی ائرپورٹ پر دلچسپ ملاقات، ویڈیو وائرل

ایشیا کپ 2023 کے میچز کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کریں گے
اپ ڈیٹ 29 اگست 2023 02:14pm
تصویر: اسکرین گریب/انسٹاگرام
تصویر: اسکرین گریب/انسٹاگرام

ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ کے لیجنڈری کھلاڑی شاہد آفریدی اوربھارتی اداکارسہیل خان کے ائرپورٹ پر ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

فی الوقت شاہد آفریدی یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ میں ”نیو یارک واریئرز“ کے کھلاڑی ہیں۔

”دی ٹیکساس چارجرز“ نے سپر اوور میں مقابلہ جیتا تھا جبکہ کرکٹ اسٹار کی فرنچائز پہلے سیزن میں فائنلسٹ تھی۔

شاہد آفریدی اور سہیل خان کی ملاقات ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد ائرپورٹ پر ہوئی۔

شاہد آفریدی نے اس ملاقات کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔

مزید پڑھیں:

’میری پیاری بیٹی، کل کی سی بات لگتی ہے جب میں نے تمہیں گود میں لیا تھا‘

شاہد آفریدی اور بیٹیوں کی امریکا میں سنیل شیٹی سے ملاقات

شاہد آفریدی نے کوئٹہ میں خود سے موسوم کرکٹ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

شاہد آفریدی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’گزشتہ 40 دن سے ٹورنامنٹ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے عطیات ایونٹس کی وجہ سے امریکہ اور کینیڈا کا سفر کر رہا ہوں اور پاکستان کو یاد کر رہا ہوں مگر ایک بات یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ کھیل، خاص طور پر کرکٹ سے زیادہ کوئی بھی چیز لوگوں کو متحد نہیں کرتی، اس کھیل سے پیار ہے۔‘

ویڈیو میں شاہد آفریدی اور سہیل خان کو ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے میچز کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کریں گے، پہلا میچ ملتان میں ہوگا جس میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

Shahid Afridi

Instagram

ASIA CUP 2023

sohail khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div