پیٹرول کے بعد ایل پی جی 38 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی

گھریلو سلنڈر 460 روپے مہنگا ہوگیا
شائع 01 ستمبر 2023 04:40pm

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ایل پی جی 38 روپے فی کلو مہنگی کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت کا تعین کر دیا ہے، اور ایل پی جی 38 روپے کلو مہنگی کر دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا، جس کے تحت 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 460 روپے مہنگا ہو کر 2 ہزار 346 روپے کا ہوگیا ہے۔

Read Comments