Aaj Logo

شائع 06 ستمبر 2023 02:51pm

نگران وزیراعظم کی کراچی تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی کے تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

انوار الحق کاکڑ سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور وزیرِ اعظم کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کے حوالے سے آگاہ کیا۔

کامران ٹیسوری نے وزیرِ اعظم کو کراچی کے تاجروں اور کراچی چیمبر آف کامرس کی طرف سے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

وزیراعطم نے کامران ٹیسوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ان تجاویز کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی ہدایات جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی: مہنگائی اور بجلی کے اضافی بلوں کیخلاف تاجر تنظیموں کی ہڑتال،کاروباری مراکز بند

کراچی: مہنگائی کیخلاف تاجروں کا روزگار بچاؤ تحریک کاآغاز

اس موقع پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت کراچی کے تاجروں کو درپیش تمام مسائل کا حل یقینی بنائے گی، کراچی چیمبر آف کامرس کی تجاویز پر مشاورت کے بعد جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

Read Comments