Aaj Logo

شائع 06 ستمبر 2023 03:05pm

پنجاب میں موٹر رجسٹریشن کا 18 سالہ پرانا سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے موٹر رجسٹریشن کا 18 سالہ پرانا سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی جی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد علی کے مطابق 7 تا 10 ستمبر تک پنجاب بھر کی موٹر برانچز بند رہیں گی، اس دوران آن لائن ادائیگیاں بھی نہیں ہو سکیں گی جب کہ قریبی برانچ میں مینوئل ادائیگیاں کی جا سکیں گی۔

محمد علی نے کہا کہ سابقہ ڈیجیٹل سسٹم پر 2 کروڑ 30 لاکھ گاڑیوں کا ڈیٹا موجود ہے، اتنے بڑے ڈیٹا کی وجہ سے سسٹم مسائل کا شکار تھا، لہٰذا نئے سسٹم کے آنے سے سست روی اور ہیکنگ کا مسئلہ ختم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

گاڑی والوں!!! اب ریڈیو سننے کیلئے بھی فیس دینی پڑسکتیہے

نامعلوم افراد نے نواز شریف کے نام پر 3 گاڑیاں رجسٹرڈ کروالیں

ڈی جی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا تھا کہ نیا سسٹم ڈیٹا سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بہتر ہے، معزز شہریوں کی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں، البتہ 11 ستمبر سے موٹر رجسٹریشن برانچز شہریوں کے لئے کھلی ہوں گی۔

Read Comments