Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

پنجاب میں موٹر رجسٹریشن کا 18 سالہ پرانا سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ

نئے سسٹم کے آنے سے سست روی اور ہیکنگ کا مسئلہ ختم ہوگا، ڈی جی محکمہ ایکسائز
شائع 06 ستمبر 2023 03:05pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے موٹر رجسٹریشن کا 18 سالہ پرانا سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی جی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد علی کے مطابق 7 تا 10 ستمبر تک پنجاب بھر کی موٹر برانچز بند رہیں گی، اس دوران آن لائن ادائیگیاں بھی نہیں ہو سکیں گی جب کہ قریبی برانچ میں مینوئل ادائیگیاں کی جا سکیں گی۔

محمد علی نے کہا کہ سابقہ ڈیجیٹل سسٹم پر 2 کروڑ 30 لاکھ گاڑیوں کا ڈیٹا موجود ہے، اتنے بڑے ڈیٹا کی وجہ سے سسٹم مسائل کا شکار تھا، لہٰذا نئے سسٹم کے آنے سے سست روی اور ہیکنگ کا مسئلہ ختم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

گاڑی والوں!!! اب ریڈیو سننے کیلئے بھی فیس دینی پڑسکتی ہے

نامعلوم افراد نے نواز شریف کے نام پر 3 گاڑیاں رجسٹرڈ کروا لیں

ڈی جی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا تھا کہ نیا سسٹم ڈیٹا سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بہتر ہے، معزز شہریوں کی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں، البتہ 11 ستمبر سے موٹر رجسٹریشن برانچز شہریوں کے لئے کھلی ہوں گی۔

lahore

punjab

Excise Department

motor registration

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div