Aaj Logo

شائع 07 ستمبر 2023 10:05am

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد: سفارتی سائفر گشمدگی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 9 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی سائفر کیس میں چیئرمین اور نائب چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جج ابوالحسنات کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی ہوئی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے وکلا کو عدالتی عملے نے مطلع کیا تھا کہ جج ابو الحسنات ذوالقرنین 8 ستمبرتک رخصت پر ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل جبکہ شاہ محمود اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عدالت نے آج فریقین سے دلائل طلب کر رکھے تھے۔

30 اگست کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ہونے والی سائفر کیس کی سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبرتک توسیع کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

سائفر کیس: عمران اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت سننے والے جج رخصت پرچلے گئے

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان اور پرویز الٰہی کی درخواستیں مقرر، خصوصیعدالت سے بھی پی ٹی آئی مطمئن

’آئی ایم ناٹ دلاور آئی ایم دلیر‘، سائفر کیس میں عمران کی درخواستضمانت پر جج کے ریمارکس

عمران خان کو جج ابوالحسنات کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری لگانے کے بعد اُن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی تھی۔

Read Comments