Aaj Logo

شائع 07 ستمبر 2023 12:31pm

پاک افغان سرحد پر جھڑپ، طورخم بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت معطل

پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان سرحد پر جھڑپ کے باعث طورخم بارڈر پر تجارت سمیت ہر قسم کی آمدورفت معطل کردی گئی۔

پاک افغان فورسز کے مابین چیک پوسٹ کے قیام کے تنازعہ پر مسلح جھڑپ ہوئی جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔

دو طرفہ فائرنگ کے بعد پاک افغان سرحد طورخم کو تجارت سمیت ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

افغان سیکورٹی فورسز کے مطابق 2 افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

Read Comments