Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

پاک افغان سرحد پر جھڑپ، طورخم بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت معطل

2 افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار زخمی، افغان حکام
شائع 07 ستمبر 2023 12:31pm
فوٹو — روٹرز
فوٹو — روٹرز

پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان سرحد پر جھڑپ کے باعث طورخم بارڈر پر تجارت سمیت ہر قسم کی آمدورفت معطل کردی گئی۔

پاک افغان فورسز کے مابین چیک پوسٹ کے قیام کے تنازعہ پر مسلح جھڑپ ہوئی جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔

دو طرفہ فائرنگ کے بعد پاک افغان سرحد طورخم کو تجارت سمیت ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

افغان سیکورٹی فورسز کے مطابق 2 افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

Pakistan Afghanistan Border

Border Forces

Torkham

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div