Aaj Logo

شائع 07 ستمبر 2023 06:16pm

الیکٹرانک، پرنٹ، ڈیجیٹل میڈیا کے اشتہارات کی تفصیلات جاری

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے اشتہارات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

وزارت اطلاعات کے حکام کے مطابق میڈیا پر کسان پیکیج، یوتھ پروگرام اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) کے اشتہار دیے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ قومی دنوں کی میڈیا مہم بھی چلائی جاتی ہیں۔

کلاسیفائیڈ، ان کلاسیفائیڈ کیٹیگریزمیں اشتہارات جاری ہوتے ہیں۔

حکام کے مطابق پی آئی ڈی437 وفاقی اداروں کے اشتہارات کی ادائیگی کرتا ہے۔

پی ٹی آئی دور کے اشتہارت کی ادائیگی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دور حکومت میں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں :

سپریم کورٹ: سرکاری اشتہارات میں سیاسی افراد کی تصاویر شامل کرنے پر پابندی

اشتہارات پر پابندی، کینیڈا کی حکومت اور فیس بک میں تنازع شدت اختیار کر گیا

سام سنگ کو ’گمراہ کُن اشتہارات‘ پر اربوں روپے کا جُرمانہ

اس حوالے سے حکام نے مزید بتایا کہ جولائی2021 سے جون 2022 میں 2 ارب 47 کروڑ کی ادائیگیاں ہوئیں۔

Read Comments