Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2023 11:35am

آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

عدالتی حکم کے باوجود سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری پر اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس 28 ستمبرکو سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کیس میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں تاہم ان کی معافی قبول ہوگی یا کارروائی آگے بڑھنے سے متعلق فیصلہ اگلی سماعت میں ہوگا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے۔

دوسری جانب ایکس پر جاری بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، پولیس اپنے افسران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران کو دفاع کا بنیادی حق نہیں دیا گیا، لہٰذا ہم اس حوالے قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں، آئی جی اسلام آباد کے حوالے سے پہلے بھی اس طرح کی بے بنیاد خبریں نشر کی گئیں، افواہوں اور غیر مصدقہ بیانات سے ہوشیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی جی اسلام آباد شیریں مزاری کو 25 ہزارروپے ادا کریں، عدالت نےجُرمانہ عائد کردیا

شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت، آئی جی اسلام آباد نے معافیمانگ لی

واضح رہے کہ مئی میں عدالت کی جانب سے پولیس کو گرفتاری سے روکے جانے کے باوجود اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا تھا۔

Read Comments