Aaj Logo

شائع 09 ستمبر 2023 01:10pm

پی سی بی نے سندھ پریمیئر لیگ کیلئے این او سی جاری کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سندھ پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کردیا۔

رہنما پیپلز پارٹی اور سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے لاہور میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات کی جس کے بعد پی سی بی ہیڈ آفس میں کئی دنوں سے رکی ہوئی این او سی جاری کردی گئی۔

اس حوالے سے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ کا انعقاد بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا کہ ایس پی ایل کا کامیاب انعقاد یقینی طور پر سندھ کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی پی مستقبل میں بھی اس لیگ کی کامیابی کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔

Read Comments