Aaj Logo

شائع 09 ستمبر 2023 03:45pm

دبئی کی سڑکوں پر کرتب دکھاتی لڑکیوں کی موٹرسائیکلیں ضبط، جُرمانہ عائد

دبئی میں سڑکوں پر ون ویلنگ اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والی لڑکیوں کو ٹریفک پولیس نے طلب کرلیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق موٹرسائیکل سوار لڑکیاں سڑکوں پر ون وہیلنگ، ہاتھ چھوڑ کر بائیک چلانے اور چلتی موٹر سائیکل پر کھڑے ہوکر کرتب دیکھاتی ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دبئی پولیس نے لڑکیوں کی تفصیلات جمع کرنے کے بعد انہیں ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ میں طلب کیا۔

لڑکیوں کے گروپ نے اعتراف کرتے کیا کہ سڑکوں پر کرتب دکھاتی ہیں، جس کے بعد ان کی موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں اور قوانین کی خلاف ورزی کے چارجز عائد کردیے گئے ۔

ڈائریکٹرجنرل ٹریفک پولیس دبئی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لڑکیوں کے کرتب دیکھنے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سے بچنے کے لیے ایک لڑکی نے اپنی موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ چھپا لی تاکہ شناخت نہ کی جاسکے۔

واضح رہے کہ دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی سزا دو ہزار درہم جرمانہ، 60 روز کے لیے وہیکل ضبط کرلی جاتی ہے۔

Read Comments