Aaj Logo

شائع 09 ستمبر 2023 11:54pm

کراچی: سوتیلی ماں کا 12 سالہ بچی پر گرم آہنی راڈ سے تشدد

کراچی میں مشرف کالونی کے قریب موچکو میں سوتیلی ماں کے تشدد کے بعد 12 سالہ بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی پر گرم آہنی راڈ سے تشدد کیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد زدہ بچی کی ویڈیو موصول ہوئی۔ علاقہ پولیس نے فوری طور پر مذکورہ بچی کو علاج معالجہ کے لئے سول اسپتال روانہ کیا۔

عارف اسلم راؤ نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کو اسکی سوتیلی ماں بنام گلناز زوجہ عمران الہٰی نے گرم آہنی راڈ وغیرہ سے تشدد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد سے بچی کے جسم پر جھلسنے کے نشانات واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ بچی کے والد اور سوتیلی ماں کو پوچھ گچھ کے لئے پولیس تحویل میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، ملزمان میاں بیوی گرفتار

کمسن بچی پر تشدد کرکے ویڈیو بنانے والی ملزمہ گرفتار، بچی چائلد پروٹیکشن بیورو کے سپرد

فاطمہ کو ہمارے سامنے تشدد کر کے مارا گیا، ایک اور ملازمہ کا بیان سامنے آگیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایم ایل او کی رپورٹ کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Read Comments