Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2023 04:26pm

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 سے نیچے آگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرسستا ہوگیا۔ دوسری طرف کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا۔

منگل کو انٹربینک میں دوران ٹریڈنگ ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کی کمی ہوئی۔

دوران ٹریڈنگ انٹر بینک میں ڈالر300 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہورہا تھا، تاہم کاروباری وقت ختم ہونے پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.78 روپے کمی دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 301.16 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعہ کوانٹر بینک میں ڈالر302 روپے95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پیر کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے50 پیسے کی کمی آئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں 29.50 روپے سستا ہوا ہے۔

دوسری طرف کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا۔

100 انڈیکس 147 پوائنٹس کمی کے بعد 45 ہزار 865 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Read Comments