Aaj Logo

شائع 13 ستمبر 2023 12:20pm

مراکش: تباہ کُن زلزلے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے شخص نے کیا دیکھا

مراکش میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، زلزلے کے تیسرے روز معجزانہ طور پرزندہ بچ جانے والا شخص سامنے آیا۔

پیر کے روز عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے خوش قسمت شخص کا کہنا تھا کہ ’ثلاثۃ یعقوب‘ گاؤں میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی لیکن میں معجزانہ طور پر بچ گیا ہوں۔

آنکھوں دیکھا حال سناتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ میں سونے ہی والا تھا کہ ایک آواز سنائی دی، میں اپنے بستر سے اٹھا، بیٹے اور اہلیہ کے ہمراہ باہر نکلا اور چند ہی سینکنڈ بعد عمارت منہدم ہوگئی۔

بچ جانے والے شخص کا کہنا ہے کہ گاؤں میں کی آبادی میں سے بہت کم لوگ زندہ بچے ہیں اور گاؤں کا ڈھانچہ بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

کیمرے میں ریکارڈ ہونے والے مناظر سے معلوم ہوا کہ ثلاثۃ یعقوب میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔

یہ گاؤں تباہ شدہ گاؤں زلزلے کے مرکز ایگل کے قریب سمجھا جاتا ہے۔ ایگل ثلاثۃ یعقوب سے 10 کلومیٹر دور ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح سے زلزلہ آنے کے بعد سے سڑکیں مکمل طور پر بند ہوگئی تھیں یہ سڑکیں پیر کو کھولی جا سکیں۔|

سڑکوں کی بندش کی وجہ سے ’ثلاثۃ یعقوب‘ تک رسائی ناممکن ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ 8 ستمبر جمعہ کی رات کو آنے والا زلزلہ 1960 کے بعد مراکش میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا بڑا زلزلہ ہے۔

Read Comments