ایم ڈی کیٹ کے امتحانات دوبارہ لیے جائیں، ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

پرچہ آؤٹ ہونا میرٹ کا قتل عام ہے، ینگ ڈاکٹرز
شائع 13 ستمبر 2023 02:27pm

سندھ میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ امتحان میں پیپرآؤٹ ہونے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پرچہ آؤٹ ہونا میرٹ کا قتل عام ہے، ایم ڈی کیٹ کے امتحانات دوبارہ لیے جائیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، بلیوٹوتھ سے نقل کرانے والا گروہ گرفتار

اس سے قبل خیبرپختونخوا میں ہوئے میڈیکل کالجز میں داخلے کے ٹیسٹ بذریعہ بلیو ٹوتھ حل کرانے والا گروہ پکڑا گیا تھا۔ پولیس نے درجنوں طلباء و طالبات کو حراست میں لے لیا تھا۔

Read Comments