Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، بلیوٹوتھ سے نقل کرانے والا گروہ گرفتار

امتحانی ہال میں طلباء سے بلیو ٹوتھ ڈیوائس برآمد
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2023 08:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں ہوئے میڈیکل کالجز میں داخلے کے ٹیسٹ بذریعہ بلیو ٹوتھ حل کرانے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں طلباء و طالبات کو حراست میں لے لیا۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آوٹ کرنے والے امیدواروں کے پرچے منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے والے امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ساتھ ہی یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرانے کا منصوبہ ناکام بنایا۔

اس حوالے سے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم نے بتایا کہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے والے درجنوں امیدواروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ بلیوٹوتھ سے ٹیسٹ کو آؤٹ کرانے والے خفیہ گروہ کی اطلاع ملی تھی، اطلاع ملی کہ ایک گروہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز سے طلباء کو ٹیسٹ میں مدد کرے گا، ڈیوائس سے امتحانی ہالوں میں امیدواروں نے پرچہ آؤٹ کر کے حل کرنا تھا۔

پشاور پولیس کے مطابق ایٹا کی مدعیت میں نقل کرنے والے طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، 20 خواتین سمیت 43 طلباء کو نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔

امتحانی ہال میں مذکورہ طلباء سے بلیو ٹوتھ ڈیوائس برآمد ہوئے تھے۔

پولیس نےایف آئی آر میں 419 اور 420 کی دفعات شامل کی ہیں، جبکہ مقدمات تھانہ شرقی، فقیر آباد اور پہاڑی پورہ میں درج کیے گئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی 10 طلباؑ کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے پاس سے بلو ٹوتھ ڈیوائسز برآمد کی گئی ہیں۔ بلیوٹوتھ ڈیوائسز کے زریعے پرچہ آؤٹ کرنے کا پلان تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیپر حل کرانے کے بدلنے امیدواروں سے کثیر رقم بٹوری گئی، ان طلباء کو خصوصی وی آئی پی پاس جاری ہوئے تھے۔

FIR

peshawar

MDCAT

Cheating in test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div