Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

ملک بھر میں میڈیکل ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ کی شرکت

پنجاب میں 70 ہزار، سندھ میں 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے ٹیسٹ دیا
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2023 10:47pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ملک بھر میں میڈیکل ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ہوئے، وزارت صحت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کے لئے ایم ڈی سی اے ٹی کو الگ سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے امتحانی پرچے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس اپنی نگرانی میں لاہور کیلئے لے کر گئی اور امتحان 10 بجے شروع ہوا۔

ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے لاہور میں 9 مراکز قائم کیے گئے، ان میں سے سات سینٹرز لڑکیوں اور دو لڑکوں کے لیے مخصوص تھے۔

ٹیسٹ کے موقع پر نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے جی سی یونیورسٹی لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پورے پنجاب میں 70 ہزار بچے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دے رہے ہیں، لاہور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے امیدواروں کی تعداد 19 ہزار 14 ہے، جس میں 13,259 لڑکیاں اور 5755 لڑکے شامل ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق لاہور میں جی سی یو سب سے بڑا سینٹر ہے، طَلبہ کے ساتھ ان کے والدین کیلئے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ، انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے میں نے خود تمام سینٹرز کا دورہ کیا۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، یونیوسٹی آف ایجوکیشن ٹاؤن شپ، گورنمنٹ اپوا کالج فار ویمن میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔

کراچی سمیت لاڑکانہ، جامشورو اور نوابشاہ میں بھی میڈیکل ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ہوئے۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں ٹیسٹ سینٹر بنائے گئے۔

سندھ میں امیدواروں کی تعداد 40 ہزار539 تھی، جبکہ مجموعی طور پر 40 ہزار 500 سے زائد امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی تھی۔

رجسٹرڈ شدہ خواتین امیدواروں کی تعداد 24 ہزار464 تھی ، جبکہ مرد امیدواروں کی تعداد 16 ہزار 75 تھی۔

کراچی یونیورسٹی میں 10 ہزار جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی میں تقریباً 5 ہزار امیدوار ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔

karachi

sindh

MDCAT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div