Aaj Logo

شائع 14 ستمبر 2023 12:44pm

ٹی ٹی پی پاکستان کی علاقائی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ ہے، امریکی نمائندہ خصوصی

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) پاکستان کی علاقائی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ بن گئی۔

واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب میں تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا جو علاقائی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ بن گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

دوحہ معاہدہ امریکا سے کیا، پاکستان ٹی ٹی پی کیخلاف ثبوت دے، افغانحکومت

ٹی ٹی پی کے ژوب حملے میں امریکی ہتھیار اور سامان استعمال کیے جانے کاانکشاف

تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نیٹو اتحاد سے جنگ کے دوران طالبان کی اتحادی بنی تھی اور ان دونوں کے درمیان تعلقات اب بھی کافی مضبوط ہیں۔

Read Comments