Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ٹی ٹی پی پاکستان کی علاقائی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ ہے، امریکی نمائندہ خصوصی

ٹی ٹی پی اور طالبان کے درمیان تعلقات اب بھی کافی مضبوط ہیں، تھامس ویسٹ
شائع 14 ستمبر 2023 12:44pm
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ۔ فوٹو — فائل
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ۔ فوٹو — فائل

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) پاکستان کی علاقائی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ بن گئی۔

واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب میں تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا جو علاقائی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ بن گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

دوحہ معاہدہ امریکا سے کیا، پاکستان ٹی ٹی پی کیخلاف ثبوت دے، افغان حکومت

ٹی ٹی پی کے ژوب حملے میں امریکی ہتھیار اور سامان استعمال کیے جانے کا انکشاف

تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نیٹو اتحاد سے جنگ کے دوران طالبان کی اتحادی بنی تھی اور ان دونوں کے درمیان تعلقات اب بھی کافی مضبوط ہیں۔

United States

afghan taliban

TTP

thomas west

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div