Aaj Logo

شائع 16 ستمبر 2023 11:19am

آئی فون 15 پاکستان میں کتنے کا ملے گا

پاکستان میں تمام درآمدی ڈیوٹیز اور مصنوعات پر عائد کیے جانے والے ٹیکسز کی وجہ سے موبائل فون انتہائی مہنگے ہو گئے ہیں۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے آئی فون کے شیدائی تو اب دل تھام کر بیٹھیں کیونکہ نیا ماڈل شاید دونوں گُردے فروخت کرنے کے بعد بھی نہ آپائے۔

دنیا کا بہترین اسمارٹ فون سمجھا جانے والا آئی فون اب ایک عام پاکستانی کی پہنچ سے باہرہو گیا ہے۔

آئی فون کے علاوہ ایپل کی دیگر مصنوعات بھی صارفین کیلئے بےحد کشش رکھتی ہیں جو بےچینی سے انتظار کرتے ہیں کہ کمپنی کی جانب سے کیا نیا متعارف کروایا جارہا ہے، لیکن اب جو قیمتیں سامنے آرہی ہیں ان سے جدید فون رکھنے کے خواہشمند شاید اب یہ حسرت لیے ہی رہ جائیں۔

ایپل کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروایا جانے والا آئی فون 15 فروخت کیلئے 22 ستمبر سے پیش کیا جارہا ہے۔ فی الحال اس کی حتمی قیمت سامنے نہیں آئی لیکن اندازاً جو قیمت بتائی جارہی ہے اُسے سُن کر خریدنے کے خواہشمند بہت سے افراد کو صدمہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:

آئی فون استعمال کرنیوالے 2 ماڈلز آئندہ ماہ سے پہلے بدل لیں

آئی فون 15 لانچ کردیا گیا، 4 ماڈلز، 5 نئے فیچرز کے ساتھ قیمت میں کتنااضافہ؟

ایپل نے آئی فون 15 کی لانچنگ تاریخ بتا دی، نیا فون مزید ’سلِم‘ ہوگا

پہلے سے مزید بہتر خصوصیات کے ساتھ پیش کی جانے والی یہ نئی سیریز آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل ہے جس میں نئے رنگوں کے علاوہ سائز اور شکل میں بھی معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دیگر اہم تبدیلیوں کے علاوہ آئی فون 15 میں بایونک چپ شامل کی گئی ہے جس کے باعث یہ کہا جا رہا ہے کہ نئے ماڈلز کی رفتار پچھلے ماڈلز سے زیادہ تیز ہوگی۔

اب ذرا قیمت بھی جان لیں، پاکستان میں آئی فون 15 کی ریٹیل قیمت 7 لاکھ اور ٹیکسز کے بغیر 5 لاکھ تک ہوگئی۔

اتنی قیمت میں آپ بہت کچھ کرسکتے ہیں، اور کچھ نہیں تو ایک چھوٹی موٹی گاڑی یا 3 تولے سونے کے مالک تو بن ہی سکتے ہیں۔

Read Comments