Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 06:52pm

پاکستان کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر نسیم شاہ ورلڈ کپ سے باہر

بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر نسیم شاہ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کولمبو سے وطن واپسی پر دبئی میں نسیم شاہ کی ایم آر آئی کروائی گئی، دبئی میں ہونے والی ایم آر آئی رپورٹ کلئیر نہیں آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی کے مطابق نسیم شاہ ایک سال کے لیے کرکٹ سے باہر ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے نسیم شاہ کی انجری کے متعلق کسی اور ڈاکٹر سے مشورہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، دوسرے ڈاکٹرکی رپورٹ آنے کے بعد نسیم شاہ کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب کرک انفو کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے دائیں کندھے میں چوٹ لگنے کے بعد ان کے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ فاسٹ بالر کی انجری پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دوسری رائے طلب کر رہا ہے لیکن دبئی میں کیے گئے ٹیسٹ کے اسکین سے ظاہر ہوتا ہے کہ انجری سے پورے سال کے لیے ٹیم سے باہر رہ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سال کے اختتام پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی شرکت پر مشکوک ہے جبکہ ان کا پاکستان سپر لیگ کے اگلے سیزن سے بھی باہر رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انجری کا شکار نسیم شاہ ایشیاء کپ سےباہر

ایشیا کپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد پی سی بی کے اہمفیصلے

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایشیا کپ سپُر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

ایشیا کپ میں نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جبکہ ایک اور ممکنہ متبادل محمد حسنین بھی اس وقت انجری کا شکار ہیں۔

Read Comments