Aaj Logo

شائع 16 ستمبر 2023 06:17pm

ایل او سی پر فائرنگ اور ہلاکتوں کے بھارتی دعوؤں کا راز فاش ہوگیا

بھارت کا لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ اور ہلاکتوں کے دعوؤں کا راز فاش ہوگیا، ایل او سی کے رہائشیوں نے بھارتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

بھارت کا ایل اوسی پر فائرنگ اور ہلاکتوں کے دعوؤں کا راز فاش ہوگیا، گزشتہ کچھ روز سے بھارتی میڈیا جعلی رپورٹس نشر کررہا ہے، جس میں بھارتی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز دکھایا گیا۔

بھارتی دعویٰ کے مطابق آپریشن میں متعدد فوجی افسران اور دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ایل او سی پر مقیم افراد بھارتی دعوؤں کی حقیقت منظرعام پر لے آئے، جن کا کہنا ہے کہ ایل اوسی کے اطراف کوئی فائرنگ یا آپریشن نہیں ہوا۔

بھارتی تجزیہ نگار کے مطابق اگر بارڈر پر حالات سنگین ہیں فوجی بھی ہلاک ہورہے ہیں تو مودی کس بات کا جشن منا رہے ہیں، مودہ سرکار انتخابات سے ایسے ہی بھونڈے حربے آزماتے رہے ہیں، دہشت گردی کے جھوٹے الزامات پاکستان پر لگائے جاتے ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے کی داد مودی وصول کرتا ہے۔

ستیا پال ملک اور بھارت کے متعدد پارلیمانی لیڈرز پہلے ہی عوام کو خبردار کرچکے ہیں، انتخابات کے پیش نظر پلوامہ ڈرامہ جیسے کئی واقعات دوبارہ رونما ہونے والے ہیں۔

مزید پڑھیں

بھارتی فوجی افسر نے پاکستان کی جاسوسی کے بہانے اپنی فوج کو اربوں کاچُونا لگا دیا

مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے دوران کرنل، میجر سمیت 3 بھارتی افسرہلاک

ایل او سی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہم بھی یہاں امن سے گھاس کاٹ رہے ہیں، دوسری جانب بھی مال مویشی آرام سے گھوم رہے ہیں، دور دور تک کوئی فائرنگ نہیں ہو رہی، الّٰلہ کا شکر ہے کہ کوئی دہشت گردی اور فائرنگ نہیں ہورہی، یہ سب جھوٹی افواہیں ہیں۔

Read Comments