Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

بھارتی فوجی افسر نے پاکستان کی جاسوسی کے بہانے اپنی فوج کو اربوں کا چُونا لگا دیا

اربوں کی کرپشن 3 سال کے دوران کی گئی
شائع 04 ستمبر 2023 09:17am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

بھارتی فوج میں ایک کے بعد ایک کرپشن اسکینڈل سامنے آرہا ہے۔ بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کے کرنل نے جعلی دستخطوں اور رسیدوں کے ذریعے چھ ارب سے زائد کی کرپشن کی۔

معاملہ کُھلنے پر بھارتی فوج کے کرن نے انکشاف کیا کہ گاڑیاں افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔

جعلی دستخطوں اوررسیدوں کے ذریعے 6 ارب سے زائد کی یہ کرپشن 3 سال کے دوران کی گئی۔

مئی 2019 سے مارچ 2021 تک سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لئے ڈیڑھ سو سے زائد سویلین گاڑیوں کوصرف کاغذات میں کرایے پرلیا گیا۔

ان گاڑیوں کو کرایے پرلینے کیلئے پاکستان کے خلاف جاسوسی کو بہانہ بنایاگیا تاہم پول کھلنے پرکمانڈنگ آفیسر 4 کورنے انکشاف کیا کہ گاڑیاں بھارتی افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔

اتنے بڑے پیمانے پرکرپشن افشا ہونے پر بھارتی ہائی کمان میں کھلبلی مچ گئی۔

ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج میں وسیع پیمانے پر کرپشن جاری ہے جہاں افسران کرپشن کے لیے سہولیات لیتے ہوئے پاکستان مخالف کارروائیوں کا جواز پیش کرتے ہیں۔

پاکستان

Indian Army

ٰIndia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div