Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2023 08:23pm

نگراں وزیراعظم کی دورہ امریکا پر ایرانی صدر سے ملاقات متوقع

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے دوران آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے۔

نگراں وزیراعظم آج نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج عالمی ترقیاتی اقدام پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اجلاس کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ پائیدار ترقیاتی اہداف پر اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور اجلاس کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78واں اجلاس آجہوگا

مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے جانفشانی سے کام کرنا چاہیے،انوارالحق کا افغان عبوری وزیر اعظم کوخط

نگراں وزیراعظم کی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائے میں بھی شرکت کریں گے۔

Read Comments