Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

نگراں وزیراعظم کی دورہ امریکا پر ایرانی صدر سے ملاقات متوقع

انوار الحق کاکڑ امریکی صدر کے عشایئے میں بھی شرکت کریں گے
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2023 08:23pm
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے دوران آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے۔

نگراں وزیراعظم آج نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج عالمی ترقیاتی اقدام پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اجلاس کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ پائیدار ترقیاتی اہداف پر اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور اجلاس کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78واں اجلاس آج ہوگا

مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے جانفشانی سے کام کرنا چاہیے، انوارالحق کا افغان عبوری وزیر اعظم کو خط

نگراں وزیراعظم کی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائے میں بھی شرکت کریں گے۔

United Nations

Joe Biden

اسلام آباد

New York

USA

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div