کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل: صدر بائیڈن بھارت پر الزامات کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہیں، جان کربی

''صدر بائیڈن نے بھارت پر زور دیا ہے کہ قتل کی تحقیقات کیلئے تعاون کیا جائے
شائع 20 ستمبر 2023 09:14pm

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کےالزامات کو امریکی صدر سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

جان کربی نے بتایا کہ صدر بائیڈن نے بھارت پر زور دیا ہے کہ قتل کی تحقیقات کیلئے تعاون کیا جائے۔

جان کربی نے سکھ رہنما کے قتل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم نے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بیان دیا، صدرجوبائیڈن ان الزامات کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہیں۔ بائیڈن اس قتل کی تحقیقات کیلئے کینیڈا کی کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔

Read Comments