Aaj Logo

شائع 21 ستمبر 2023 11:09pm

شاہین آفریدی کا ولیمہ، کس کس نے شرکت کی ؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی کے ولیمےکی تقریب کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔

ولیمے کے موقع پر شاہین آفریدی نے کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کر رکھا تھا جبکہ دلہا اور دلہن کے لیے خصوصی اسٹیج تیار کیا گیا تھا ساتھ ہی ہوٹل میں800 سے زائد مہمانوں کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے میں شریک ہوئے جبکہ تقریب میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

ولیمے کی تقریب میں قومی ٹیم کے کھلاڑی امام الحق، حارث رؤف، نمایاں تھے، لاہور قلندرز کے عاقب جاوید، عاطف رانا، ثمین رانا بھی تقریب میں شریک تھے۔

ولیمے کی تقریب میں اولمپئن ارشد ندیم اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور سمیت متعدد اسپورٹس اور شوبز شخصیات سمیت سیاست دانوں اور مذہبی شخصیات بھی شریک ہوئیں ۔

کھانے کا مینیو

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب میں مہمانوں کو آمد پر جوس دیا گیا جبکہ منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔

کھانے میں نان روٹی، بریانی، لیمب قورمہ، چکن ریشمی کباب، تندوری لیمب چانپ اور پراؤنز رکھے گئے ہیں۔

میٹھے میں ہمالیہ اور گرم گلاب جامن رکھے گئے ہیں۔

یادرہے کہ قومی کرکٹرشاہین آفریدی کی شادی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے ہوئی ہے جب کہ رخصتی کی تقریب 19 ستمبر کو ہوئی تھی۔

شاہین اور انشاء کا نکاح رواں سال 23 فروری کو ہوا تھا۔

Read Comments