Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2023 02:06pm

واٹر کارپوریشن سسٹم کے اندرکرپشن میں ملوث افسران کیخلاف تحقیقات شروع

نگراں سندھ حکومت کی جانب سے واٹر کارپوریشن سسٹم کے اندرکرپشن میں ملوث افسران کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اختیارات کا ناجائزاستعمال کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، محکمہ آر آر جی، بلک واٹر سپلائی، ڈسٹری بیوشن کے افسران سے تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن میں ملوث افسران کو تحقیقات میں شامل کیا جائے گا اور اہم عہدوں پر تعینات افسران کی آمدن اثاثوں، جائیدادوں کی بھی چھان بین شروع کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعتوں، نجی رہائشی سوسائٹیز میں لگائے گئے میٹر، بلز کی تحقیقات اور کرپشن میں ملوث سسٹم سے تعلق رکھنے والے افسران کو عہدوں سے فارغ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Read Comments