Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2023 07:42pm

سپریم کورٹ کا زیرالتواء مقدمات کو نمٹانے کے عمل میں شفافیت لانے کیلئے بڑا اقدام

سپریم کورٹ کا زیرالتواء مقدمات کو نمٹانے کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے بڑا اقدام سامنے آیا ہے، ہر ہفتے دائر کیے گئے اور نمٹائے گئے مقدمات کے اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے، سپریم کورٹ نےماہ اکتوبر کے لیے مجوزہ کازلسٹ جاری کردی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے منتخب نمائندگان کی ملاقات میں یہ طے پایا کہ عدالت میں مقدمات کی بہتر طریقے سے پیروی کے لیے نجی فریقین کے وکلاء اور سرکاری وکلاء کو اگر پہلے سے کاز لسٹ میں لگے مقدمات کا پتہ ہو تو اس سے کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے۔

چیف جسٹس اور ان کے ساتھ سپریم کورٹ کے سینیئر پیونی جج جسٹس سردار طارق مسعود نے وکلاء رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں ایک مہینے کے لیے کاز لسٹ کے اجرا پر اتفاق کیا۔

سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی وکلاء سے ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں ہر ہفتے دائر کیے گئے اور نمٹائے گئے مقدمات کے اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 18 تا 22 ستمبر تک 225 مقدمات دائر ہوئے، اسی مدت کے دوران 205 مقدمات نمٹائے گئے۔

مزید پڑھیں

چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت، قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہیونین کی بحالی کا فیصلہ

سپریم کورٹ لائیو اسٹریمنگ معاملے پر چیف جسٹس نے 2 رکنی ججز کمیٹیبنادی

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ایک ہی دن میں3 کیس نمٹادیے

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق نمٹائے گئے مقدمات میں متفرق درخواستیں شامل نہیں، منتخب وکلاء نمائندگان نے تجویز دی کہ وکلاء اور فریقین کی تیاری کے لیے ماہانہ مجوزہ کازلسٹ جاری کی جائے، جس پر سپریم کورٹ کی 4 ہفتوں کی مجوزہ کازلسٹ کے اجراء کی پوری کوشش کرنے کا کہا گیا، عدالت عظمیٰ نے ماہ اکتوبر کے لیے مجوزہ کازلسٹ جاری کردی۔

Read Comments