دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر بھارت کی دہشتگردی کو بےنقاب کریں گے، مشعال ملک

کینیڈین وزیراعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، معاون خصوصی برائے انسانی حقوق
شائع 25 ستمبر 2023 04:51pm

کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہم دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر بھارت کی دہشتگردی کو بے نقاب کریں گے۔

کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر بات کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم نے بھارت پر کھل کر بات کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا کہ آر ایس ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات، امریکا کا کینیڈا کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا انکشاف

امریکا کو سکھ رہنماؤں کے قتل کا خدشہ، محتاط رہنے کی ہدایت کردی

بیٹے سے پہلے باپ: بھارت نے ’ٹروڈوز‘ کے ساتھ تناؤکی وجہ ڈھونڈ نکالی

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستانی فورسز اور عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

Read Comments