Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات، امریکا کا کینیڈا کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا انکشاف

امریکی معلومات کی بنیاد پر کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کو ثابت کیا، رپورٹ
شائع 25 ستمبر 2023 09:28am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کینیڈین سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کی تحقیقات میں امریکا کی جانب سے کینیڈا کی مدد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں امریکی انٹیلیجنس ایجنسی ملوث رہی، امریکی معلومات کی بنیاد پر کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کو ثابت کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی انٹیلیجنس ایجنسی اپنے دوست ممالک کو خفیہ معلومات فراہم کرتی ہے، ماضی میں بھی امریکہ کینیڈا کو چین کے خلاف خفیہ معلومات فراہم کرتا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا نے انٹیلیجنس اسٹریمز کے پیکج کے حصے کے طور پر کینیڈا کے ساتھ معلومات شیئر کی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی خارجہ خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارت سے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر احتساب کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

دوسری جانب کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیب سنگھ کے قتل کے بعد امریکی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) نے ملک میں سکھ رہنماؤں کو قتل کے خطرات کے باعث انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

United States

canada

Sikh community

Sikh Protest

Sikh Leader Murder

India Canada Conflict

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div