کراچی: پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج، حسن اسکوائر کے اطراف بدترین ٹریفک جام

ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑا جارہا ہے، پولیس
شائع 26 ستمبر 2023 05:34pm

کراچی میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر شہریوں نے احتجاج کیا جس سے حسن اسکوائر کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر عوام کا پارہ ہوا ہائی اور وہ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔

احتجاج کے باعث حسن اسکوائر، عیسیٰ نگری اور غریب آباد میں ٹریفک جام ہوگیا۔

نیشنل اسٹیڈیم سے لیاقت آباد تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑا جارہا ہے۔

Read Comments