Aaj Logo

شائع 27 ستمبر 2023 11:38am

دو ماہ کے دوران قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا، سرکاری اعداد و شمار جاری

پاکستان کے دو ماہ کے دوران قرضوں میں اضافے سے متعلق سرکاری اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق جولائی اور اگست 2023 کے دوران قرضوں میں دو ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا جس سے قرضوں کا حجم 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔

اقتصادی امور ڈویژن نے کہا کہ قرضوں کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کی نسبت دو ارب 76 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست کے دوران قرضوں کی وصولی میں 6 کروڑ ڈالر سے زائد اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ ماہ 31 کروڑ 61 لاکھ ڈالر قرضہ لیا گیا۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق گزشتہ سال کے جولائی اور اگست کے ماہ میں صرف 43 کروڑ 93 لاکھ ڈالر قرضہ لیا گیا تھا۔

Read Comments