کوئٹہ: پارکنگ پلازہ میں کھڑی گاڑی سے 2 کلاشنکوف اور 14 ہزار راؤنڈز برآمد

س سلسلے میں ابھی کوئی گرفتار عمل میں نہیں لائی گئی، پولیس
شائع 27 ستمبر 2023 11:51am

کوئٹہ کے سرکلر روڈ پر قائم پارکنگ پلازہ سے گاڑی سے دو کلاشنکوف اور 14 ہزار راؤنڈز برآمد کرلیےگئے۔

بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ برآمد ہونے کے بعد پارکنگ پلازہ میں کھڑی گاڑی سمیت اسلحہ اور راونڈز تحویل میں لے لئےگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق معاملے پر تحقیقات کر رہے ہیں، البتہ اس سلسلے میں ابھی کوئی گرفتار عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

Read Comments