Aaj Logo

شائع 27 ستمبر 2023 08:03pm

ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار پرفارمنس کیلئے قوم سے دعا کی اپیل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے ورلڈ کپ میں قومی شاہینوں کی شاندار پرفارمنس کے لیے قوم سے دعا کی اپیل کردی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ میگا ایونٹ میں ٹیم پاکستان شاندار کارکردگی دکھائے گی اور بھارتی حکومت قومی ٹیم کو فول پروف اسکیورٹی اور پروٹوکول دے گی۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ پی سی بی کے الیکشن جلد ہوں گے، جب قومی انتخابات ہوں گے تو ساتھ ہی ہمارے بھی ہوجائیں گے، سینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

بابر اعظم نے ورلڈ کپ کیلئے کس خواہش کا اظہار کیا، ذکاء اشرف نےبتادیا

ذکاء اشرف کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کوارسال

ذکاء اشرف نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے وفد کو اپنے گھر ظہرانے پر مدعوکرلیا

پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہو گا دبئی نہیں جائیں گے۔

Read Comments