شاہ رُخ خان نے ویرات کوہلی سے اپنا رشتہ بتا دیا

انوشکا اور کنگ خان نے 2008 میں ایک ساتھ کام کیا تھا
شائع 28 ستمبر 2023 02:13pm

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بالی ووڈ کنگ خان کی جانب سے ویرات کوہلی کے لیے ایک پیغام تیزی سے وائرل ہوا جس میں شاہ رخ نے انوشکا شرما کی نسبت سے ویرات کوہلی سے اپنا رشتہ بتایا ہے۔

شاہ رخ خان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص ایکس پر کافی متحرک رہتے ہیں، نئی فلم ’جوان‘ کی ریلیز کے بعد سے تو یہ سلسلہ انہوں نے ہورے جوش وخروش سے جاری رکھا ہوا ہے۔

اداکار نے ایکس پر مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جواب دیے، اس دوران ایک مداح نے ان سے ویرات کوہلی کے حوالے سے سوال کیا کہ روز وہ اپنے مداحوں کے سوالوں کی جنگ کی زد میں رہتے ہیں آپ بھی ان کے بارے میں کچھ بتائیں؟۔

جواب میں کنگ خان نے کہا کہ ’مجھے ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں اس کی کامیابی اور خوشی کے لیے دُعا کرتا ہوں‘۔

مزید پڑھیں:

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹریلر لیک ! فلم سازوں کو جھٹکا

بیوی کو کیسے سنبھالیں، مشورہ مانگنے والے کو شاہ رخ خان کا جواب

ویرات کوہلی نے بابراعظم کو ہر فارمیٹ کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

کنگ خان نے مزید کہا کہ ’بھائی! داماد جیسا ہے ہمارا‘۔

کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما نے کیریئر کی پہلی فلم 2008 میں ’رب نے بنا دی جوڑی‘ شاہ رخ خان کے ہمراہ کی تھی ۔

بعد ازاں کنگ خان نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے کردار کو اسکرین پرادا کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔

Read Comments