Aaj Logo

شائع 03 اکتوبر 2023 05:25pm

پاکستان کے میڈل کی امید کو دھچکا، ارشد ندیم ایشین گیمز سے دستبردار

اولمپئین ارشد ندیم ایشین گیمز کے جیولین تھرو فائنل ایونٹ سے دستبردار ہوگئے، وہ ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے میڈل کی امید تھے۔

ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے میڈل کی امید کو دھچکا لگا ہے، ارشد ندیم ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے۔

ارشد ندیم کو ٹانگ میں پرانی تکلیف دوبارہ ہونے کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم رہیں گے، انہوں نے اپنے فیصلے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھی تحریری طورپر آگاہ کردیا ہے۔

ایشین گیمز کا جولین تھرو ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جانا ہے، ٹریننگ کے دوران ٹانگ میں تکلیف ہونے پر ارشد کا میڈیکل چیک اَپ ہوا اور ایم آر آئی رپورٹس میں پرانی انجری کی ایک بار پھر نشاندہی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

ایشین گیمز کرکٹ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر ایونٹ کے سیمیفائنل میں جگہ بنالی

میڈیکل پینل نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مکمل فٹ قرار دےدیا

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن : ارشد ندیم نے پاکستان کوپہلی بارمیڈل جتوادیا

انجری بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر خود فائنل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ارشد ندیم کو نیشنل گیمز کے دوران انجری دوبارہ ہوئی تھی، انہوں نے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے بھی اپنا نام واپس لے لیا تھا۔

Read Comments