Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایشین گیمز کرکٹ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

عامر جمال کی 4 چکھوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2023 02:55pm
فوٹو — پی سی بی
فوٹو — پی سی بی

ایشین گیمز میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 68 رنز سے شکست دے دی۔

ہانگ زو میں جاری ایشین گیمز ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں ہانگ کانگ ہانگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے دعوت دی جس میں قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 160 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے جارہانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چکھے اور دو چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 41 رنز اسکور کیے۔

اس کے علاوہ عرافات منہاس اور آصف علی 25، 25، عمیر یوسف 21 اور روحیل نظیر، خوشدل شاہ 13، 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہانگ کانگ کے آیوش شکلا نے 4، محمد غظنفر نے 3 جب کہ انس خان نے 2 اور احسان خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں 19ویں اوور میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس طرح قومی ٹیم نے ایشین گیمز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

ہانگ کانگ کی بلے بازی پاکستانی گیندبازی کے ٹک نہ سکی، پاکستان کے خوشدل شاہ نے 3 جب کہ عرافات منہاس، سفیان مقیم اور کپتان قاسم اکرم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز کے کرکٹ ٹورناممنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت اپنی جگہ بنا چکا ہے۔

ایونٹ کا فائنل 7 اکتوبر کو ہانگ زو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان

Hong Kong

ASIAN GAMES

19th asian games

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div