Aaj Logo

شائع 03 اکتوبر 2023 11:58pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے، کور گروپ بھی قائم

نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ضروری اشیاء کی قیمتوں اور اسٹاک کے بارے میں تجاویز تیار کرنے کیلئے کور گروپ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔ گروپ میں وزارت پلاننگ، تجارت، فوڈ سکیورٹی اور صنعت و پیداوار کے سیکریٹریز شامل ہونگے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی اجلاس میں وزارت آئی ٹی نے ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر شئیرنگ فریم ورک کی سمری پیش کی۔

اجلاس میں نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی اسپیکٹرم جاری کرنے اور ان سولڈ آئی ایم ٹی اسپیکٹرم کے اجرا کیلئے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں طوارقی اسٹیل ملز کا نام نیشنل اسٹیل کمپلیکس رکھنے اور وزارت توانائی کو تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :

ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے درآمد اشیاء پر پروسسنگ فیس عائد کردی

دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن، جائیدادیں بیچنے کا حکم

فرٹیلائزر پلانٹس کو دی جانے والی گیس کی قیمت کے تعین کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن، تجارت، فوڈ سکیورٹی، صعنت و پیداوار، پاور اور توانائی شامل ہیں۔

Read Comments