پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کو کیا سمجھتے ہیں؟ آئی سی سی کی ویڈیو جاری

شاہین شاہ آفریدی نے اہم لقب ملنے پر خوشی کا اظہار کردیا
شائع 04 اکتوبر 2023 08:11pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ”ایگل“ قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کھلاڑیوں سے سوال پوچھا گیا کہ آپ شاہین شاہ آفریدی کو کیسے بیان کریں گے؟

جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ ”ایگل“۔فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک فائٹر ہے جو کبھی ہار نہیں مانتا۔

شاداب خان کی جانب سے ”ایگل“ قرار دیے جانے پر فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ آپ جب ”ایگل“ کے نام سے بلائیں گے اور آفریدی کے نام سے پکاریں گے تو اس سے مجھے مزید طاقت ملے گی۔

مزید پڑھیں

شاداب نے آسٹریلیا سے شکست کا ملبہ ’حیدرآبادی بریانی‘ پر ڈالدیا

ورلڈ کپ کیپٹنز ڈے: بریانی سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کیاکہا؟

شادی کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا پہلا پیغام سامنےآگیا

واضح رہے کہ شاہین ایک پرندہ ہے جسے انگریزی میں ”ایگل“ کہتے ہیں جبکہ اردو میں شاہین کو ”عقاب“ بھی کہا جاتا ہے۔

Read Comments