Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

ورلڈ کپ کیپٹنز ڈے: بریانی سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کیا کہا؟

ورلڈ کیپٹنز ڈے ایونٹ میں بابراعظم سمیت دیگر ٹیموں کے کپتان موجود
شائع 04 اکتوبر 2023 07:53pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

بھارت میں منعقدہ ورلڈ کپ کیپٹنز ڈے پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے بریانی سے متعلق سوال پر پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دلچسپ جواب دیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی تیاریاں بھارت میں جاری ہیں، جس کا آغاز کل احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم سے ہو گا، میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں گزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر ٹرافی گراؤنڈ میں لے کر آئیں گے اور ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کا اعلان کریں گے۔

میگا ایونٹ کے میچ سے ایک دن قبل کیپٹنز ڈے ایونٹ آج احمد آباد میں منعقد ہوا، جس میں 10 ٹیموں کے کپتان موجود ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم حیدر آباد میں موجود ہے جہاں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کر نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم کا دوسرا میچ بھی حیدر آباد میں ہی سری لنکا کے خلاف 10 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

افتتاحی تقریب سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیپٹنز ڈے میں شرکت کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے حیدرآباد دکن سے احمد آباد پہنچے۔

کیپٹنز ڈے کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں سب سے پہلے افغانستان اور نیدر لینڈز کے کپتانوں کو اسٹیج پر بلایا گیا۔

کپتان افغان کرکٹ ٹیم حشمت اللہ کا کہنا تھا نروس نہیں پرجوش ہوں، ورلڈ کپ کو انجوائے کروں گا۔

سری لنکا اور بنگلا دیش کے کپتانوں کو ایک ساتھ اسٹیج پر بلایا گیا اور دونوں کپتانوں کا کہنا تھا ہم آپس میں دوست ہیں حریف نہیں ہیں۔

اسی طرح جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے کپتانوں کو ایک ساتھ اسٹیج پر بلایا گیا۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے منتظر ہیں، بھارت میں کرکٹ فینز بہت زیادہ ہوتے ہیں اور شور ہوتا ہے جبکہ جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما کا کہنا تھا بھارت میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ایک بار پھر ورلڈ کپ کی کپتانی کرنے پر خوش ہوں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور میزبان ٹیم بھارت کے کپتان روہت شرما ایک ساتھ اسٹیج پر آئے، بابر اعظم نے تقریب سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما سے ملاقات کی۔

بابراعظم نے سوال کے جواب میں کہا کہ پاک بھارت میچ کے لیے پر جوش ہیں لیکن اس سے قبل پاکستان کے دو میچز ہیں اور ہم میچ ٹو میچ کی بنیاد پر حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

بابر اعظم سے پوچھا گیا کہ پاکستان نے انڈین پریمیرلیگ نہیں کھیلی اور 7 سال بعد بھارت میں کھیل رہا ہے، جس پر پاکستان کے کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کھیلنے سے کوئی دباؤ نہیں ہے، بھارتی کنڈیشنز پاکستانی اور ایشیائی کنڈیشنز سے مماثلت رکھتی ہیں، ہم ایک ہفتے سے یہاں ہیں، ہم نے پریکٹس گیمز کھیلی ہیں، یہاں بہت زیادہ فرق نہیں ہے، باؤنڈریز چھوٹی ہیں غلطی کا مارجن بالرز کے لیے بہت کم ہے، اگر کوئی بری گیند ہوئی توبیٹس مین فائدہ اٹھائے گا، رنز زیادہ ہوں گے ،،،اس کے مطابق کھیلنا ہوگا۔

میزبان روی شاستری نے پاکستانی کپتان سے سوال کیا کہ بابر بریانی کیسی تھی؟ سوال سن کر بابراعظم اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ”ہم 100 مرتبہ بتا چکے ہیں“۔

بابراعظم نے جواب میں مزید کہا کہ ’’بریانی کافی اچھی رہی اور حیدرآباد سے متعلق یہ سن رکھا تھا کہ بریانی اچھی ہے، اس لیے بریانی کھا کھا کر اچھا لگا‘‘۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی قیادت کرنا فخر کی بات ہے اور ورلڈکپ جیتنے کے لیے ہر وہ چیز کریں گے جو کر سکتے ہیں۔

روہت شرما کا مزید کہنا تھا میزبان ٹیم کے ماضی میں جیتنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا، ورلڈکپ ٹف ٹورنامنٹ ہوگا، انجوائے کریں گے۔

india

babar azam

rohit sharma

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

Pakistani Cricket team

HYDERABAD BIRYANI

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div